حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز) ڈی جی پی پرساد راؤ نے آج کہا کہ کل منعقد
شدنی رائے دہی کے لئے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا۔ ریاستی ڈی جی
پی پرساد راؤ نے مزید کہا کہ تاحال 5,938 کیسوں کو درج کیا گیا۔ اور
131کروڑ روپئے کو ضبط کیا گیا۔ جبکہ 33لاکھ لیٹر
شراب کو ضبط بھی کیا گیا۔
پرساد راؤ نے کہا کہ رائے دہی کے دوران شراب ‘ رقم اور تحفے تحائف کی تقسیم
پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری اور مغربی
گوداوری جیسے اضلاع میں جہاں نکسلائٹ کا اثر زیادہ ہے ان اضلاع میں سخت
سکیورٹی متعین کر دیا گیا ہے۔